ناشک، 8 اکتوبر (عامر ایوبی) : رامو جی فلم سٹی کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا بلکہ بیشتر ناظرین نے تو رامو جی فلم سٹی دیکھی بھی ہوگی جہاں فلموں کی شوٹنگ ہوتی ہے اب آپ کو فلم سٹی دیکھنے کیلئے ممبئی جانے کی ضرورت نہیں رہیگی کیوں کہ ناشک ضلع کے اگتپوری میں بھی بننے جارہی ہے ایک فلم سٹی، ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی طلبیدہ میٹنگ میں ایک درینہ مطالبے کو منظوری مل ہی گئی، جلد ہی ناشک کے اگتپوری میں ایک وسیع و عریض قطعہ اراضی پر فلم سٹی تعمیر ہوگی نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے ریاستی محکمہ محصولات کو حکم دیا ہے فوراً سے پیشتر 47 ہیکڑ زمین فلم سٹی کو منتقل کی جائے اور اس میں آرہی دشواری کو دور کیا جائے یاد رہیکہ جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے فلم انڈسٹری کو ایک نئے فلم سٹی کی ضرورت تھی اس کے مدنظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے ناشک مہاراشٹر کا تیزی سے ترقی کرنیوالا ضلع بھی بن چکا ہے ممبئی سے ناشک کے مسافت سمردھی ایکسپریس وے کیوجہ سے کافی کم ہوچکی ہے یہی نہیں ناشک کے اگتپوری کا سرسبر و شاداب ماحول فلم سٹی کیلئے ایکدم مناسب ہے اسی کو دیکھتے ہوئے ناشک فلم سٹی کو منظوری ملی ذرائع کیمطابق ناشک فلم سٹی کو عوامی تفریح کیلئے بھی کھلا رکھا جائے گا اور اس سے ہونیوالی آمدنی فلم سٹی کی دیکھ بھال میں خرچ ہوگی فلم سٹی میں دنیا کے سات عجوبے بشمول تاج محل کی نقل، مختلف قلعے، کشمیر جیسے مناظر، یورپین ممالک کے علاقوں کی نقل سمیت کئی ایسی چیزیں بھی شامل ہونگی جسے دیکھ کر آپ داد دیئے بنا نہیں رہ پاؤ گے
Comments
Post a Comment